دوسرا ون ڈے: 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
زمبابوے کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسکواڈ میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے اور حارث سہیل کی جگہ نوجوان حیدر علی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حارث سہیل ابھی مکمل فٹ نہیں ہوئے جبکہ شاداب خان نے ابھی ٹریننگ کا آغاز کیا ہے، تاہم دوسرے ون ڈے میں بھی انہیں آرام دے رہے ہیں۔