سعودی عرب کا لبنانی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم, درآمدات بھی روک دیں
ریاض:سعودی حکومت نےلبنان سے اپنا سفیر بلا لیا جبکہ لبنانی سفیر کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ۔سعودی حکام کے حکم کے مطابق لبنان سے تمام درآمدات روک دی گئی ہیں ۔سعودی حکام کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنانی تنظیم حزب اللہ سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہے تاہم لبنانی حکومت نے منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے کوئی اہم اقدامات نہیں کیے جس کی بناء پر سعودی حکومت نے لبنان سے درآمدات روک دی ہیں ۔سعودی حکومت کے اعلان کے مطابق لبنان سے درآمد روکنے کا فیصلہ سعودی عوام کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا، اس کے علاوہ سعودی حکومت کی جانب سے لبنانی وزیر خارجہ کے بیانات کی بھی شدید مذمت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ لبنان کی جانب سے سعودی عرب پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔