ٹی20 ورلڈ کپ: نمیبیا کی ہدف کے تعاقب میں افغانستان کے خلاف بیٹنگ, نمیبیا کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی
دبئی:ٹی20 ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان کی جانب سے دیے گئے 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی بیٹنگ جاری ہے۔نمیبیا نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور میں نوین الحق نے کریگ ولیمز کو چلتا کردیا اور پھر اپنے اگلے اوور میں مائیکل وین لنگن کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا۔دبئی میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےستائیسویں میچ میں افغانستان نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو افغانستان کی جانب سے اننگز کا آغاز زازئی اور شہزاد نے کیا، دونوں اوپنرز نے شاندار آغاز فراہم کیا اور 53 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد زازئی 33 جب کہ شہزاد 45 رنز بناکر پولین لوٹ گئے۔ اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد اصغر افغان اور نبی نے اسکور آگے بڑھایا جس کی بدولت افغان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔