وزیر اعظم شہباز شریف دورہ چین کے دوران اسٹریٹجک تعلقات کو مزید تقویت دینے کیلئے پرعزم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دورہ چین کے دوران اسٹریٹجک تعلقات کو مزید وسعت دینے اور تجارت سمیت کاروباری تعلقات کو مزید تقویت دینے کے لیے پرامید ہیں۔سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک (سی جی ٹی این) کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’مجھے پورا یقین ہے کہ چین کا یہ دورہ ہمارے تعلقات کو مزید تقویت دینے کے ساتھ ساتھ ہمارے تجارتی، کاروباری اور اسٹریٹجک تعلقات کو بھی وسعت دے گا۔‘وزیر اعظم شہباز شریف یکم نومبر کو چین کا سرکاری دورہ کریں گے جو کہ اپریل میں وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد ان کا چین کا پہلا دورہ ہوگا۔