پرویز خٹک نے حکومت کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات کی تردید کردی

پشاور: پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک نے حکومت کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات کی تردید کردی۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم مارچ کے لیے تیار ہیں۔ رانا ثنا اللہ بدمعاشی دکھارہےہیں۔ ہم اگر غیر قانونی کام کرتے ہیں تو ہمارے خلاف ایکشن لیں۔پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت پر تنقید کرتے ہوئےپرویز خٹک کا کہنا تھا کہ یہ حکومت سازش کے تحت بنائی گئی ہے۔ جو حکومتیں 30، 35 سال سے حکومتیں کرتی رہیں، یہ اگر لائق ہوتے تو ملک ترقی کر چکا ہوتا اور پاکستان آج اتنا مقروض نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ جو قرضے لیے ہیں، اس کا پاکستان کو کوئی فائدہ نہیں۔ یہ حکومت اس لیے آئی کہ اپنی چوریاں چھپائے اور عدالتوں سے اپنے کیسسز ختم کریں۔