کامونکی میں لانگ مارچ کے دوران پولیس کا صحافیوں پر تشدد، کیمرا توڑ دیا
لاہور: کامونکی میں لانگ مارچ کی کوریج کرنے والے دو درجن سے زائد پولیس اہل کاروں نے صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، کیمرا توڑ دیا، وزیر اعلیٰ نے نوٹس لیے لیا جس کے بعد پولیس افسر کو معطل کردیا گیا۔ تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں صحافیوں پر تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے، کامونکی میں کوریج کے لیے گاڑیاں اور کیمرے لگانے پر پولیس نے صحافیوں پر تشدد کیا، گالم گلوچ کی اور نجی ٹی وی چینل کا کیمرا توڑ دیا۔اطلاعات ہیں کہ کامونکی پولیس نے میڈیا پرسنز کی ڈی ایس این جیز، اسٹاف اور رپورٹرز پر تشدد کیا، پولیس کے دو درجن سے زائد اہل کاروں نے ایس پی کی نگرانی میں صحافیوں پر تشدد کیا اور سڑک سے گاڑیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ ایس پی کامونکی کا کہنا تھا کہ گاڑیاں ہٹائیں جب لانگ مارچ آئے گا آپ کو بتا دیں گے۔