بلوچستان، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید

راولپنڈی: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا ہے جس کے نتیجے میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ساتھ دہشت گردوں کی فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان شہید ہوئے ہیں، شہدا میں سپاہی شفیع اللہ اور سپاہی محمد قیصر شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد بھی برآمد ہوا ہے جب کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔