نگران وزیراعظم کی انسٹیٹیوٹ فار آرٹ اینڈ کلچر کی پہلی تقریب تقسیم اسناد میں بطور مہمان خصوصی شرکت
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی انسٹیٹیوٹ فار آرٹ اینڈ کلچر کی پہلی تقریب تقسیم اسناد میں بطور مہمان خصوصی شرکت,وزیراعظم نے ادارے کے طلباء کو فارغ التحصیل ہونے پر مبارکباد پیش کی.وزیراعظم نے تقریب سے خطاب میں ملکی معیشت کی بہتری کے لیے ہنر مند نوجوانوں کی اہمیت کا ذکر کیا.
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑنے خطاب میں کہا کہ مستقبل کے معماروں کی تعلیم و تربیت کے لیے حکومت پاکستان مکمل تعاون اور سہولیات فراہم کرتی رہے گی۔معاشرے کی ترقی کے لیے فنونِ لطیفہ اور ثقافتی ورثے کا فروغ انتہائی اہم ہے۔معاشرے میں امن، ہم آہنگی اور رواداری بڑھانے کے لئے فنونِ لطیفہ اور ثقافتی ورثے کا فروغ کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔انسٹیٹیوٹ فار آرٹ اینڈ کلچر کے طلباء و طالبات نے وزیراعظم کو ہاتھ سے بنا پورٹریٹ بطور تحفہ پیش کیا۔