وفاقی وزیرچوہدری سالک حسین کی ریاض میں سعودی سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت مہر عبدالخالق سے ملاقات

Oct 31, 2024 | 12:39

مدینہ منورہ    ( نمائندہ نوائے وقت) سعودی عرب کہ دارلخلافہ  الریاض میں چوہدری سالک حسین  وفاقی وزیر برائے  اورسیز  پاکستانیز امور و وزیر مذہبی امور حج  پاکستان بزنس مین کیمونٹی سے  میٹنگ ہوئی جس کی قیادت  سیاسی سماجی اور ہر دل عزیز کاروباری شخصیت مہر عبد الخالق لک  چیئرمین شرکہ حافظ محمد دین گروپ(جدہ )سعودی عربیہ نے کی  اور انکےہمراہ سعودی عربیہ کی سیاسی سماجی شخصیت اور ممتاز بزنس مین مہر عبد الخالق لک صاحب اور ملک منظور حسین اعوان  نے بزنس کمیونٹی کی قیادت  کرتے ہوئے  وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز  و مذ ہبی  امور و حج  جناب چوہدری سالک حسین صاحب سے الریاض میں   کارگو شیپنگ کے حوالے سے تفصیلی اور باہمی دلچسبی امور کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی ۔جس میں  مندرجہ کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو ڈائریکڑز  شرکہ مالک العمار کمپنی کے (سی ای او )ملک منظور حسین اعوان صاحب ،شرکہ ماڈرن بزنس سروسز کمپنی کے  (سی ای او )ملک اسرار صاحب،شرکہ الولید کنٹریکٹنگ کمپنی کے (سی ای او )محمد شہباز مغل صاحب ،شرکہ دیر کارگو انٹرنیشل کے (سی ای او )حیات خان صاحب ،شرکہ الفارس کنٹریکٹنگ کمپنی کے (سی ای او )محمد آصف گبول صاحب ،شرکہ سپر ایشیا کارگو کمپنی کے (سی ای او ) سعید رحمان صاحب ،شرکہ ولڈ سٹار کارگو کمپنی کے (سی ای او )نوید احمد صاحب،شرکہ سایہ کارگو کمپنی کے (سی ای او )عبدالعزیر صاحب ،شرکہ زلمی کارپریشن کمپنی کے (سی ای او )سعید جان صاحب اور دیگر کمپنیوں کے  (سی ای او )بھی موجود تھے ۔

مزیدخبریں