محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ صوبہ سندھ اور جنوبی پنجاب میں گرم رہے گا۔ اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی ڈویژن جبکہ اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ ادھر مغربی ہواؤں کے باعث سوموار سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گا، جو جمعرات تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی شہید بینظیرآباد میں پڑی جہاں درجہ حرارت تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سبی، میرپورخاص اورسکھرمیں بیالیس، حیدرآباد انتالیس،لاہور سینتیس، کراچی چونتیس، اسلام آباد تینتیس جبکہ پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے سوموار سے ملک میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
Apr 01, 2017 | 11:38