سیلاب متاثرین کی مدد کیلیے ہمیں کسی کی ضرورت نہیں، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ برملا کہتا ہوں کہ صوبے کے سیلاب متاثرین کے لیے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سوات کے دورے کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہ کے پی حکومت نہیں، جس کے پاس وسائل یا تنخواہ کے پیسے نہ ہوں۔ عوام کا جو ذاتی نقصان بھی ہوا ہے، ہماری حکومت ہر شخص کے نقصان کا اازالہ کرے گی۔ علی امین نے کہا کہ ہمیں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کسی مدد کی ضرورت نہیں۔ تاہم کوئی فرض ادا کرنا چاہتا ہے تو ضرور کرے۔ سیلاب سے تباہ گھروں کو دوبارہ تعمیر کریں گے اور کے پی حکومت اپنے عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرے گی۔ وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنے والی آفت تھی اور قدرتی آفت کا انسان مقابلہ نہیں کر سکتا۔ ایسے نقصانات سے پوری نسل تباہ ہو سکتی ہے، انہیں تحفظ دینا ہے۔ صوبے میں اپنے لوگوں کی امداد کیلیے پوری ٹیم موجود ہے اور کابینہ کے تمام ارکان متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ریسکیو ورکرز نے دریا میں چھلانگیں لگا کر لوگوں اور بچوں کو بچایا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ وزیراعظم اور وزرا نے رابطہ کر کے مدد کرنے کی پیشکش کی۔ یہ وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ مشکل وقت میں مدد کرے، اور سمجھتے ہیں وفاقی حکومت اپنا فرض سمجھ کر ہماری مدد کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تجاوزات کیخلاف جیسا آپریشن ڈی آئی خان میں ہوا کہیں نہیں ہوا۔ پورے صوبے میں ایسا ہی آپریشن کرنا پڑے گا۔ جنہوں نے تجاوزات بنانے کی اجازت دی، ان میں سے کئی ریٹائر اور فوت ہو چکے۔ جب تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا تو عدالت سے اسٹے لے لیا گیا۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ قبضوں اور تجاوزات سے گریز کرتے ہوئے حکومت سے تعاون کریں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن چل رہا ہے، جس میں تم