باجوڑ : موسلادھاربارش اور لینڈ سلائیڈنگ، 12افراد جاں بحق، 7 گھر منہدم

باجوڑ کی تحصیل سلارزئی کے علاقے جبراڑئی میں موسلادھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 7 گھر منہدم ہونے کے باعث کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق باجوڑ کی تحصیل سلارزئی کے علاقہ جبراڑئی میں کلاڈ برسٹ کے نتیجے میں ہونے والی طوفانی بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں بھاری پہاڑی پتھروں کی زد میں آکر 7 مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے، ملبے تلے دب کر 12 جاں بحق اور کئی لاپتہ ہوگئے۔علاقے میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے اور ریسکیو ٹیموں کے لیے راستہ مکمل طور پر بند ہے، امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔