ضلع باجوڑ میں عام کرفیو ختم کردیا گیا.

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں عام کرفیو ختم کردیا گیا، مخصوص علاقوں میں کرفیو بدستور نافذ ہے۔ حکام نے بتایا کہ باجوڑ میں خار منڈا روڈ، ناواگی، عنایت کلی اور خار صادق آباد سمیت دیگر علاقوں سے کرفیو اٹھا لیا گیا ہے جس کے بعد معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں، تمام بازار اور تجارتی مراکز کھل گئے ۔ضلع بھر میں عام کرفیو کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا، روزمرہ ضرورت کی اشیا تک عوام کی رسائی محدود ہوگئی تھی جس کے بعد مقامی عمائدین نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔