مدینہ منورہ (نمایندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی و ریجنل عہدیداران نے 26 نومبر احتجاج کے مقدمے میں 50 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمین پر فتنہ و فساد پھیلانے، ریاست کو عدم استحکام کا شکار کرنے اور آئین و قانون کو چیلنج کرنے والوں کو پوری قوت کے ساتھ قانون کے تابع لایا جائے اور ان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ اس مشترکہ بیان میں سرپرستِ اعلیٰ مسعود پوری، صدر مسلم لیگ ن جدہ عمر مسعود پوری، جنرل سیکریٹری جدہ ریجن مہر عبدالخالق لک، صدر مدینہ منورہ جاوید اقبال بٹ، صدر طائف راجہ ظفر اقبال، صدر مکہ مکرمہ سردار محمد صدیق، صدر تبوک محمد سفیر چوہان، سرپرست اعلیٰ رانا محمد اشرف، صدر خواتین ونگ ڈاکٹر کنول انیس، اور ڈپٹی ویمن ہیڈ ماریہ صدیقی نے کہا ہے کہ جن 41 نئے رہنماؤں کے وارنٹ جاری ہوئے ہیں، ان کے ساتھ ساتھ ان 9 رہنماؤں کو بھی فوراً گرفتار کیا جائے جن کے وارنٹ پہلے ہی جاری ہو چکے ہیں۔ ان میں عارف علوی، عبدالقیوم نیازی، شبلی فراز، فیصل جاوید، سلمان اکرم راجہ، رؤف حسن، مراد سعید، احمد نیازی، عمر امین گنڈاپور، اسد قیصر، حماد اظہر، عاطف خان، شعیب شاہین، اعظم سواتی، عمر ایوب، صاحبزاہ حامد رضا، علیمہ خانم، شیخ وقاص اکرم، کنول شوزب، شاندانہ گلزار اور شیر افضل مروت شامل ہیں۔ مسلم لیگ ن سعودی عرب نے مطالبہ کیا ہے کہ ان تمام افراد کو قانون کے مطابق گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ وطن عزیز کو امن، استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔
فتنہ و فساد پھیلانے والوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ، مسلم لیگ ن سعودی عرب کا سخت مؤقف
Aug 01, 2025 | 00:30