چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری، چینی حکومت اور عوام کی پاکستان سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے

Feb 01, 2023 | 16:13

Irfan Jamil Dogar

( عرفان جمیل دوگر )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے چائنہ نیشنل نیوکلئیر کارپوریشن کے وفد کی اسلام آباد میں ملاقات میں کل کراچی میں چین کی شراکت سے تعمیر شدہ K3 نیوکلئیر پاور پلانٹ کا افتتاح کرنے جا رہا ہوں. وزیرِ اعظم اس منصوبے سے کراچی میں نیوکلئیر پاور پلانٹ سے بجلی کی مجموعی پیدوار 2200 میگاواٹ ہو جائے گی. چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس نے پاکستان کی ہر اچھے برے حالات میں مدد کی. پاکستان اور چین کی اسٹریٹیجک شراکت داری مثالی ہے اور پاکستان اسے مزید مضبوط کرنے کا خواہاں ہے. چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری، چینی حکومت اور عوام کی پاکستان سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے. سی پیک کے تحت چین نے پاکستان میں بجلی کیے شارٹ فال کو قابو کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا جس پر مجھ سمیت پوری قوم چین کی حکومت اور عوام کی شکر گزار ہے. وزیرِ اعظم ملاقات میں وائس چیئرمین چائنہ اٹامک انرجی اتھارٹی (CAEA) لیو جنگ (Liu Jing)، پاکستان میں چینی سفارتخانے کی ناظم المور پانگ چُن-شوئی (Pang Chunxue) متعلقہ اعلی سطحی چینی حکام کی شرکت. اسکے علاوہ وفاقی وزراء اسحاق ڈار، احسن اقبال، انجینئیر خرم دستگیر، معاونینِ خصوصی طارق فاطمی، طارق باجوہ اور متعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی. ملاقات میں وزیرِ اعظم کو چین کی پاکستان میں نیوکلئیر انرجی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری پر بریفنگ. وفد نے وزیرِ اعظم کی K3 کی تکمیل کیلئے ذاتی دلچسپی اور کوششوں پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا.

مزیدخبریں