موسم سرما میں بھوک کی شدت عام دنوں سے بڑھ جاتی ہے

Jan 01, 2017 | 12:14


سرد ہوا کا جھونکا کیا آیا،، پنجاب کے کھیتوں میں ہر سُو پیلے پیلے چھوٹے چھوٹے پھول لہلہانے لگے،، جو ہے اس دھرتی کی خاص سوغات یعنی کہ ساگ،،،ویسے تو ساگ کئی قسموں کا ہوتا ہے، مگر اس میں سب سے زیادہ مانگ ہے سرسوں کی،،،ساگ ایسی ڈش ہے جو زرخیز کھیتوں سے توڑنے سے لے کر پکائی کے آخری مرحلے تک انتہائی محنت اور توجہ مانگتی ہے،،،
ساگ کو پالک اور باتھو کے ساتھ ملا کر پکایا جاتا ہے،، اس میں ہلکا سا نمک، ادرک اور ہری مرچیں بھی ڈالی جاتی ہیں،، اور آخر میں گھوٹا لگانے کے بعد لگایا جاتا ہے مکھن کا تڑکہ،،،ساگ ذائقے کے ساتھ ساتھ اپنے اندر بے پناہ غذائیت بھی چھپائے ہوئے ہے،،،ساگ کو کھانے کا سب سے زیادہ مزہ آتا ہے مکئی کی روٹی کے ساتھ، مکھن سے بنی یہ مزے دار سی روٹی بھی خاص اہتمام کے ساتھ تیار کی جاتیہے،،،
سرسوں کا ساگ اور مکئی کی روٹی،، جو کہ اصل میں ہے پنجاب کے دیہات کا کھانا،، مگر شہری بھی اس کے کم دیوانے نہیں،،،

مزیدخبریں