انڈونیشیا کے نو منتخب صدر جوکو ودودو نے وفاقی دارالحکومت کو جکارتہ سے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انڈونیشیا کے وزیر منصوبہ بندی بمبانگ برود جونی گورو کے مطابق یہ فیصلہ جکارتہ کے تیزی سے سمندر میں ڈوبنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ ایک کروڑ آبادی کا شہر جکارتہ25 سینٹی میٹر سالانہ کی شرح سے سمندر میں ڈوب رہا ہے جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ بمبانگ برود جونی گورو نے بتایا کہ دارالحکومت کےلئے کسی نئی جگہ کا فی الحال حتمی تعین نہیں کیا گیا تاہم زیادہ امکان یہ ہے کہ یہ جزیرہ بورنیو کے علاقہ پالانگ کارایہ میں منتقل کیا جائے گا۔ دارالحکومت کو جکارتہ سے منتقل کرنے کی ایک اور وجہ یہاں بدترین ٹریفک جام بھی ہے اور وزیر منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ جکارتہ شہرمیں ٹریفک جام کی وجہ سے قومی معیشت کوسالانہ ایک ہزار کھرب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ جکارتہ شہر گذشتہ 10سال کے دوران8 فٹ تک سمندر میں ڈوب چکا ہے اور2050ءتک اس شہر کا اکثر علاقہ سمندر میں ڈوب جائے گا۔ دارالحکومت کو منتقل کرنے کی ایک اور وجہ جکارتہ کے مکینوں کی طرف سے استعمال کےلئے زیر زمین پانی کا حصول بھی ہے۔
جکارتہ ڈوب رہا ہے،انڈونیشی صدر کا دارالحکومت کو منتقل کرنے کا فیصلہ
May 01, 2019 | 00:30