بیرون ممالک پاکستانیوں کی دولت اور اثاثے واپس لانے کیلئے اسٹیٹ بینک نے کام کا آغاز کر دیا

Sep 01, 2018 | 21:11

پاکستانیوں کے بیرون ملک موجود بنک اکاؤنٹس میں پڑی دولت اور غیرملکی اثاثوں کو واپس لانے کیلئے سپریم کورٹ کی طرف سے گورنر اسٹیٹ بنک کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی نے اپنے ٹی او آرز سپریم کورٹ میں جمع کرا دیے۔ کمیٹی نے اثاثے واپس لانے کیلئے ایف آئی اے، ایف بی آر اور نیب پر مشتمل جوائنٹ ٹاسک فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔۔ سب سے پہلے یو اے ای سے پاکستانیوں کے اثاثے واپس لانے پر کام کیا جائے گا۔ کمیٹی پاکستانیوں کے برطانیہ میں موجود اثاثوں سے متعلق ایف بی آر کے پاس معلومات کا بھی جائزہ لے گی۔ جوائنٹ ٹاسک فورس بیرون ملک اثاثے رکھنے والوں کو طلب کرے گی۔ پیش نہ ہونے والوں کے نام مناسب اقدامات کیلئے سپریم کورٹ کے سامنے رکھے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق غیرملکی اثاثوں کی ملکیت تسلیم کرنے والوں سے منی ٹریل مانگی جائے گی۔ منی ٹریل پیش نہ کرنے پر قانون نافذ کرنے والے ادارے اثاثوں کی ضبطگی کی کارروائی کریں گے.

مزیدخبریں