سرگودھا میں ہوئی انسانیت سوز واردات۔۔ دربار کا متولی قاتل نکلا۔۔ بیس افراد کے قتل نے دل دہلا دیئے, سرگودھا کے نواحی علاقے چک پچانوے شمالی میں پاگل متولی نے بیس افراد کو قتل کر دیا, بے گناہ افراد کے قتل کا سلسلہ جمعہ کی رات سے شروع ہوا، جس کی اطلاع پولیس کو ہفتہ کی شب ملی, پولیس نے ملزم عبدالوحید اور اُس کے تین ساتھی گرفتار کر لئے, ملزم عبدالوحید سابق سرکاری افسر ہے, پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بتایا کہ وہ دربار کے مریدوں کو نشہ آور دوا پلاتا اور پھر چھریوں، چاقو اور ڈنڈوں کے وار سے مریدوں کو قتل کرتا تھا, ملزم کو شک تھا کہ مقتولین اُسے زہر دینے کی سازش کر رہے تھے۔۔ ڈپٹی کمشنر سرگودھا کے مطابق واقعے کی اطلاع بچ نکل کر ہسپتال پہنچنے والی زخمی خاتون نے دی تھی, پولیس کے مطابق مقتولین میں سولہ مرد اور چار خواتین شامل تھیں۔۔ ملزموں نے تین سال قبل انتقال کر گئے سابق پیر کا بیٹا بھی قتل کیا, مرنے والوں میں دس مقامی، دو اسلام آباد، ایک لیہ، اور ایک پیر محل کے شہری شامل ہیں, سنگین واردات میں زخمی ہونے والے چار افراد بھی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیر علاج ہیں
سرگودھا میں ذہنی مریض متولی نے دربار کے بیس مریدوں کو قتل کر دیا
Apr 02, 2017 | 21:14