احتساب کے لئے پیش ہونے کیلئے نوازشریف جیسا دل ہونا چاہیئے، حسن اور حسین کبھی سیاست کا حصہ نہیں رہے,مریم نواز شریف

Jun 02, 2017 | 20:39

حسن اور حسین نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد مریم نواز شریف بھی میدان میں آ گئیں ، اپنے بھائیوں اور والد کے حق میں ٹویٹس کر ڈالے ،، کہتی ہیں کہ حسن اور حسین اس عظیم انسان کے بیٹے ہیں جو ہر دور کے کڑے احتساب سے سرخرو ھوکر نکلا، کسی نے کہا تھا احتساب مجھ سے شروع کریں، احتساب کے لئے پیش ہونے کیلئے نوازشریف جیسا دل ہونا چاہیئے، انہوں نے کہا کہ حسن اور حسین کبھی سیاست کا حصہ نہیں رہے،لیکن جمہوریت کے لئے ڈکٹیٹر کے دور میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کا تمغہ ضرور رکھتے ہیں، انہوں نے ایک ری ٹویٹ بھی کیا جس میں کہا گیا کہ نوازشریف صاحب نے کہاتھاکہ خودکواور اپنی فیملی کواحتساب کےلیےپیشکرتاہوں ،،پہلےخودکااحتساب کرایااوراب بچوں کا احتساب ہورہاہے

مزیدخبریں