لاہورمیں دو روز سے پھیلی سموگ سے شہری آنکھوں میں جلن اور گلے کی تکلیف جیسی بیماریوں میں مبتلا

Nov 02, 2016 | 20:59

لاہور کی فضا آلودگی کے باعث شہریوں کیلئے وبال جان بنی ہوئی ہے ۔صوبائی دارالحکومت کو سفید دھویں کی تہہ نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے. ماہرماحولیات محمد طاہر کے مطابق یہ سفید چادر دھند نہیں بلکہ دھویں اور دھند کا امتزاج یعنی سموگ ہے، جس کی سب سے بڑی وجہ ماحولیاتی آلودگی ہے، پنجاب یونیورسٹی شعبہ ماحولیات کے پرنسپل ڈاکٹر ساجد راشد نے سموگ کی وجہ بھارت میں چاولوں کے کھیتوں میں لگائی جانے والی آگ کو قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس کا خاتمہ صرف بارش سے ہی ممکن ہے ، گاڑیوں کا دھواں، کارخانوں میں جلنے والا کوئلہ، اور کھلے گندے نالے،، ہماری فضا کو متواتر آلودہ کررہے ہیں، جسے روکنے کیلئے حکومت کو مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے

مزیدخبریں