چوہدری نثار کے ترجمان نے چند اخبارات میں سابق وزیرداخلہ کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کو لغو اور بے بنیاد قرار دیدیا۔ ان کا کہنا ہے کہ خودساختہ خبروں کو معتبر اخبارات کی زینت بنانا بدقسمتی ہے۔ متعلقہ شخص سے کسی قسم کی تصدیق کی زحمت بھی گوارا نہیں کی جاتی۔ چوہدری نثارکے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ چوہدری نثارنے نوازشریف سے ملاقات کی خواہش کا اظہار نہیں کیا۔ اور نہ ہی شہبازشریف کے ذریعے اس قسم کا کوئی پیغام بھجوایا ہے۔ چوہدری نثار کا شہباز شریف سے کوئی رابطہ نہیں۔ ترجمان نے اس بات کی بھی تردید کی کہ چوہدری نثار نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
چوہدری نثار کا شہباز شریف سے کوئی رابطہ نہیں۔ چوہدری نثارنے نوازشریف سے ملاقات کی خواہش کا اظہار نہیں کیا, ترجمان سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار
Aug 03, 2018 | 20:50