ذرائع کے مطابق الیکشن سے پہلے زلفی بخاری نے بھی تحریک انصاف کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لینے کی تیاری کرلی، عمران خان نے اسد عمر کو ہٹا کر زلفی بخاری کو اسلام آباد کی انتخابی مہم سونپ دی، ذرائع کے مطابق زلفی بخاری نے اپنے سسر کو بھی تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے منالیا۔سابق سینیٹر ظفر علی شاہ مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ کر کپتان کے کھلاڑی بننے کو تیار ہیں، معاملات طے پاگئے، ظفر علی شاہ 5 جولائی کو پی ٹی آئی میں شمولیت کاباضابطہ اعلان کریں گے۔ تقریب سینٹر ظفر علی شاہ کی رہائش گاہ پر ہوگی،جہاں عمران خان شرکت کریں گے۔ زلفی بخاری کے سسر ظفر علی شاہ کافی عرصے سے ن لیگ کی قیادت سے نالاں ہیں۔ ظفر علی شاہ حلقہ این 53 میں عمران خان کی انتخابی مہم میں سرگرم کردار ادا کریں گے۔
عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری بھی ایکشن میں آگئے، اپنے سسر کو بھی تحریک انصاف میں لانے کے لئے تیار کر لیا،
Jul 03, 2018 | 10:48