گزشتہ روز سے جاری مون سون بارش نے ملک میں جل تھل کردیا،لاہور،اسلام آباد،کشمیر،گوجرانوالہ راولپنڈی اور دیگر علاقوں میں بادل جم کے برسے، جس سے گرمی کا زور مکمل طور پر ٹوٹ گیا،، موسم خوشگوار ہو گیا، گجرات،منگلا،مری مالم جبہ،راولاکوٹ اور مظفر آباد میں بھی خوب جل تھل ہوئی۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد،کشمیر،مالاکنڈ،ہزارہ، پشاور،مردان، کوہاٹ، بنوں،ڈی آئی خان،ساہیوال، فاٹا،گلگت بلتستان میں موسلا دھارکاامکان ہے،جبکہ ژوب، ڈی جی خان، بہاولپور اور ملتان ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران لاہور،گوجرانوالہ،سرگودھا، راولپنڈی،فیصل آباد کوہاٹ،کے پی کے،فاٹا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
Jul 03, 2018 | 11:54