ملتان:سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی ایک مرتبہ پھر میاں نوازشریف کی وکالت کرنے میدان میں آگئے ،، کہتے ہیں نواز شریف انقلابی لیڈر ہیں جو انقلابی جنگ وہ لڑ رہے ہیں میں بھی نہیں لڑ سکتا ،، عمران کی حکومت ڈیڑھ سال سے زیادہ نہیں چلے گی ،، عمران خان کا ایک ہی دشمن ہے اور وہ خود عمران خان ہے ،،
ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ملک کا وزیراعظم جھوٹے کیس میں جیل میں ڈال دیا گیا ،، نوازشریف انقلابی لیڈر ہیں جو برسوں سے لڑ رہے ہیں لیکن سرنڈر نہیں کیا ،مخدوم جاوید ہاشمی نے پی ٹی آئی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ40 دن کی حکومت میں غریب عوام پر بڑی مصیبتیں آ چکی ہیں،، تحریک انصاف پانچ پارٹیوں میں تقسیم ہے،، عمران خان کو اپنی کابینہ کا بھی پتہ نہیں ہے انہیں وزیراعظم بننے کا شوق تھا جو پورا ہوگیا،،مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ انڈیا کے سامنے پوری قوم سیسہ پلائی دیوار ہے ،، عمران کا آئیڈیل ملک برطانیہ ہے انہیں چائنہ سے اتنی محبت نہیں ہے، سی پیک کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو عوام چپ نہیں رہیں گے
نواز شریف انقلابی لیڈر ہیں جو انقلابی جنگ وہ لڑ رہے ہیں میں بھی نہیں لڑ سکتا ،عمران کی حکومت ڈیڑھ سال سے زیادہ نہیں چلے گی ،سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی
Oct 03, 2018 | 00:04