کراچی کے نجی اسپتال کی لیبارٹری رپورٹ کے مطابق رہنما پیپلزپارٹی شرجیل انعام میمن کی خون ٹیسٹ رپورٹ میں شراب کا کوئی عنصر نہیں پایا گیا۔ رپورٹ کے متن میں پلازمہ الکوحل ناٹ ڈیٹکٹڈ لکھا گیا ہے۔ الکوحل کے استعمال سے متعلق شرجیل میمن کے دیگر تینوں ٹیسٹ بھی کلیئر آئے ہیں۔ پیپلزپارٹی رہنما کی بلڈ رپورٹ سندھ حکومت سپریم کورٹ کو ارسال کرے گی۔واضح کے چیف جسٹس پاکستان کے ضیا الدین اسپتال کے دورہ کے دوران شرجیل میمن کے اسپتال کے کمرے سے دو بوتلیں برآمد ہوئی تھیں۔۔ جن کے بارے میں شبہ ظاہر کیا گیا تھا کہ یہ شراب کی بوتلیں ہیں۔جس پر چیف جسٹس نے شرجیل میمن کو فوری طور پر اسپتال سے جیل منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کے خون کے نمونے کے ٹیسٹ لینے کی ہدایت جاری کی تھی۔
شرجیل میمن کے تینوں ٹیسٹ کلیئر
Sep 03, 2018 | 18:13