پاکستان کرکٹ بورڈ اب ملک بھر میں موبائل کرکٹ کوچنگ کلینکس متعارف کروائے گا۔

Apr 04, 2017 | 12:16

Hafiz Muhammad Imran

لاہور( حافظ محمد عمران/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک بھر میں موبائل کرکٹ کوچنگ کلینکس متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا کوچنگ سٹاف ریجنل کوچز کیساتھ ملکر مختلف علاقوں میں کرکٹرز کی کوچنگ کے فرائض ادا کریں گے۔ ذرائع کیمطابق پی سی بی کے گورننگ بورڈ نے اس منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ ابتدائی طور پر ملک کے سولہ شہروں کے کرکٹرز کو موبائل کوچنگ کی سہولت فراہم کی جائیگی۔لاہور میں تیس اپریل کو گورننگ بورڈ کی چوالیسویں میٹنگ میں تمام صوبوں میں کرکٹ کوچنگ کلینکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حب، پشین، باغ، سوات، لوئر دیر، لورالائی، کوہاٹ، چترال، بوریوالہ، بہاولپور، گلگت بلتستان، ننکانہ، جھنگ، جہلم، نواب شاہ اور دادو میں کرکٹ کوچنگ کلینکس لگائے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے ان کوچنگ کلینکس کے ذریعے کھلاڑیوں کو قومی دھارے کی کرکٹ میں شامل ہونیکا موقع دیا جائیگا۔ کرکٹ بورڈ باصلاحیت کھلاڑیوں کو کھیل کا ضروری سامان بھی مہیا کریگا۔ تمام علاقوں میں کوچنگ کلینکس میں شرکت کرنیوالے کرکٹرز میں سے غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل کھلاڑیوں کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بی تربیت کا منصوبہ زیر غور ہے۔

مزیدخبریں