شدید گرمی کے بعد شہر اقتدار کے موسم میں بدلاؤ آ ہی گیا، اسلام آباد کو گہری سیاہ گھٹاؤں نے اپنے آغوش میں لیا تو تیز ہوائیں چلنا شروع ہوئیں، دیکھتے ہی دیکھتے دن میں شام کا سماں ہو گیا۔ کالے بادل چھائے تو ہر چہرہ خوشی سے کھل اٹھا، موسم کی خوبصورتی کو چار چاند لگانے کیلئے بادل بھی برسے۔ جس سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی اور گرمی کا زور ٹوٹا۔ ٹھنڈی ہوائیں چلیں تو ہر کوئی موسم کا مزہ لینے کیلئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکلا ، کالی گھنگھور گھٹاؤں نے ہوا کی تپش بھی ختم کردی، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی نوید بھی سنائی ہے۔
شدید گرمی کے بعد اسلام اباد میں کالی گھٹائیں چھا گئیں اور ٹھنڈی ہوائیں بھی چلنے لگیں۔
Apr 04, 2017 | 15:03