وفاقی حکومت نے لیسکو کی نجکاری کرنے کا عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا۔ وزارت پاور ڈویژن نے لیسکو سے مالی معاملات سمیت دیگر امور کا ریکارڈ طلب کر لیاہے، پی پی ایم سی کو ریکارڈ پرائیویٹائزیشن کمیشن میں جمع کروانے کا مراسلہ بھجوا دیا گیا۔وزارت پاور ڈویژن نے پی پی ایم سی کو مراسلہ بھجوا کر لیسکو کا فنانشل ریکارڈ طلب کیا ہے،اس کے علاوہ وفاقی و صوبائی حکومت کی جانب سے سبسڈی کی مد میں واجب الادا واجبات کا ریکارڈبھی مانگ لیا گیا،جنرل سیلز ٹیکس کی مد میں ایف بی آر کے ذمہ واجب الادا واجبات کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں۔لیسکو میں سرکلر ڈیٹ کی بنیاد بننے والے واجب الادا بلز کا ریکارڈ ،تقسیم کار کمپنیوں کے درمیان مالی معاملات، قرضہ جات کے واجبات ،بینکوں سے قرض اور اراضی کی لیسکو کو منتقلی کے ریکارڈ کی تفصیلات بھی مانگ لی گئی ہیں۔ تیس جون دو ہزار پچیس تک حالیہ مالی آڈٹ رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے، اس حوالے سے مراسلہ بھی جاری کر دیا گیاہے جس میںکہاگیاہے کہ تمام تفصیلات پرائیویٹائزیشن کمیشن کے سپرد کی جائیں۔
لیسکو کی نجکاری کرنے کا عمل باضابطہ طور پر شروع
Aug 04, 2025 | 16:47