یوم یکجہتی کشمیر کل 5فروری بروز بدھ کو جوش و خروس سے منایا جائے گا، پانچ فروری کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی ۔اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سیاسی و مذہبی جماعتوںاور سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے کشمیریوںکے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جلسے جلوس ،مظاہرے اورریلیاں نکالی جائیں گی ،مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی کے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف مقامات پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی جس میں تمام جماعتوں ،سماجی تنظیموں کے کارکنان ،تاجر برادری سمیت ہر مکتبہ فکر سے لوگ شرکت کریں گے جبکہ بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاںبھی نکالی جائیں گی ۔ملک بھر کی اہم شاہراہوں پرکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تحاریر پر مبنی فلیکسز اور بینرز آویزاں کر دئیے گئے ہیں جبکہ مختلف مقا مات پر کیمپ بھی لگائے جائیں گے ۔ دن کی مناسبت سے ٹی وی چینلز اورریڈیوپاکستان کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور دنیا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کرنے کے لئے خصوصی پروگرام نشر کریں گے جبکہ اخبارات میں خصوصی ایڈیشن شائع کئے جائیں گے۔
یوم یکجہتی کشمیر کل منایا جائے گا، عام تعطیل کا اعلان
Feb 04, 2025 | 11:15