فیصل آباد کی ننھی زینب کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، تدفین آبائی قبرستان میں کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی ننھی زینب کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی اور آبائی قبرستان میں سپر د خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی ،واضح رہے کہ سات سالہ زینب کے دل میں سوراخ تھا جس کے علاج کے لیے زینب کو بھارت لے جایا گیا تھا، دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیصل آباد کی سات سالہ زینب لدھیانہ کے ہسپتا ل میں انتقال کرگئی جس کی میت پاکستان لانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، زینب کے والد نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں الزام عائد کیا کہ سفری دستاویزات کے لیے پولیس کبھی ایک دفتر تو کبھی دوسرے دفترکے چکر لگوا رہی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے بیٹی کی میت واپس لانے کے لیے پاکستانی سفارتخانے سے مدد کی بھی اپیلکی۔والد کے مطابق کمسن زینب کے دل میں 3 سوراخ تھے اور اس کے دل کا بایاں حصہ بھی کام نہیں کر رہا تھا۔ والد کے مطابق فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ پاکستان میں زینب کی سرجری کے سلسلے میں خطرات ہیں، جس کے بعد انہوں نے بھارت میں بیٹی کے علاج کے لیے رابطہ کیا۔بعدازاں زینب کے والد اسے بھارتی شہر لدھیانہ لے گئے، جہاں ہسپتا ل میں گذشتہ رات زینب کی سرجری کی گئی اور اسے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا۔ والد کے مطابق ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ زینب کی سرجری کامیاب ہوئی لیکن آئندہ 24 گھنٹے بچی کے لیے اہم ہیں جہاں وہ دم توڑ گئی۔
فیصل آباد: ننھی زینب کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،آبائی قبرستان میں سپرد خاک
Jul 04, 2018 | 15:07