بڑے اسلامی ملک انڈونیشیا میں یکم رمضان المبارک چھہ جون پیر کو متوقع ہے ،ملک بھر میں ماہ مبارک کے استقبال کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں بازاروں میں خریداروں کا رش ہے خواتین آٹا،گھی اور دیگر اشیا کی خریداری میں مصروف ہیں ،رمضان المبارک کی آمد سے قبل نئے کپڑے سلوائے جارہے ہیں ،،اکثر افراد گھروں کو رنگ وروغن بھی کرا رہے ہیں انڈونیشین حکومت نے اعلان کر رکھا ہے کہ ماہ صیام میں ہر قسم کی نشہ آور اشیا کی خریدو فروخت بند کر دی جائے ،گزشتہ چند دنوں کے دوران ملک بھر میں شراب کی سینکڑوں بوتلیں توڑی گئی ہیں جس کا مقصد رمضان سے قبل ایسی تمام اشیا کی روک تھام ہے
انڈونیشیا میں ماہ صیام کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں،بازاروں میں خریداروں کارش ہے
Jun 04, 2016 | 17:13