پیپلز پارٹی نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی مخالفت کر دی

Mar 04, 2017 | 19:39

اسلام آباد میں سابق صدر آصف زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی مشترکہ صدارت میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں چودھری شجاعت، مولانافضل الرحمن، سراج الحق، شیخ رشید، راجا ناصر عباس، آفتاب شیرپاﺅ، حاجی شاہ جی گل آفریدی ، افراسیاب خٹک، سمیت 13جماعتوں کے رہنماﺅں نے شرکت کی۔ میڈیا بریفنگ کے دوران بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کے مخالف ہیں، ضرورت پڑی تو آئینی مسودہ تیار کیا جائےگا، فرحت اللہ بابر نے کہاکہ ہم فوجی عدالتوں کی توسیع نہیں چاہتے ، یہ نکتہ تمام سیاسی جماعتوں کے سامنے پیش کیا بعض دیگر جماعتوں نے بھی ہمارے موقف کی تائید کی، آئینی ترمیمی مسودہ کی تیاری کا ٹاسک فاروق ایچ نائیک کو دیدیا ڈرافٹ بنتے ہی تمام جماعتوں کو خورشید شاہ اور اعتزاز احسن اعتماد میں لینگے , فاٹا پارلیمانی رہنما حاجی شاہ جی گل آفریدی کا کہنا تھا کہ فاٹا اصلاحات پر تمام جماعتوں کی حمایت پر مشکور ہیں , عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آصف زرداری سے کہاکہ وہ بتائیں نوازشریف کے ساتھ ہیں یا مخالف، لوگ آپ کو وزیراعظم کی انشورنس پالیسی سمجھتے ہیں, کانفرنس کا متفقہ اعلامیہ جاری نہ ہوسکا البتہ فاٹا اصلاحات کے معاملے پر مولانافضل الرحمن کے علاوہ تمام جماعتوں نے حمایت کرتے ہوئے جلد عملدرآمد کا مطالبہ کیا

مزیدخبریں