لٹن روڈ کے قریب پی این ٹی کوارٹرز میں راہگیروں نے مشکوک بیگ دیکھ کر مقامی پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بیگ کھولا تو اس میں لڑکی کی لاش بند تھی۔ پولیس کے مطابق لڑکی کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ہے جبکہ مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو کسی اور جگہ قتل کرنے کے بعد لاش پی این ٹی کوارٹرز میں پھینکی گئی۔ شبہ ہے کہ لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے مقتولہ کی لاش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروادی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم اور مقتولہ کے ورثاء کے ملنے کے بعد معلوم ہوں گے۔
لاہور : سے پچیس سالہ لڑکی کی بیگ میں بند لاش
Oct 04, 2016 | 13:20