اسلام آباد پولیس نے بیگ سے ملنے والی لڑکی کی لاش کا معمہ حل کرلیا

Oct 04, 2016 | 19:11

پولیس ذرائع کے مطابق بیگ سے ملنے والی لڑکی کی لاش کا معمہ حل کر لیا گیا ہے،اسپشل انویسٹی گیشن یونٹ نے دو خواتین سمیت سات افراد سے تفتیش مکمل کرلی ہے،انعم نامی لڑکی کی لاش چند روز قبل تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں ایک بیگ سے برآمد ہوئی تھی،ذرائع کے مطابق انعم کے قتل میں سات افراد ملوث ہیں،ملزمان میں ایک ٹیکسی ڈرائیور بھی شامل ہے جس نے لاش کو اپنی گاڑی میں لا کر سبزی منڈی کے علاقے میں پھینکا تھا،پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی کو اسکے شوہر عثمان نے گلہ دبا کر قتل کیا،عثمان قتل کے اگلے روز سعودی عرب فرار ہوگیا تھا،پولیس نے عثمان کے پاپسورٹ کی منسوخی کیلئے کاغذات کی تیاری شروع کردی

مزیدخبریں