افغانستان کے مشرقی حصے کے آرمی بیس میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا، فائرنگ آرمی بیس میں فوجیوں کے درمیان جھگڑے کے بعد ہوئی، زخمی اہلکار کی حالت خطرے سے باہر ہے، حملہ کرنے والے فوجی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، افغانستان میں نیٹو فورسز کے نئے امریکی کمانڈر جنرل سکاٹ ملر نے کہا ہے کہ ہمارے فوجی کی قربانی ایک بڑا سانحہ ہے، جبکہ ہم اپنے مشن کی تکمیل کریں گے، رواں برس ہلاک ہونے والا یہ چھٹا امریکی فوجی ہے، دو ماہ قبل ایک افغان فوجی کی فائرنگ سے بھی ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا تھا،
افغانستان میں ساتھی فوجی اہلکار کی فائرنگ سے ایک امریکی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا،
Sep 04, 2018 | 07:41