جہانگرین ترین کے رقبے کو پانی فراہم کرنے والی کینال میں پانی کی منظوری

Feb 05, 2019 | 00:17

محکمہ انہار نے مبینہ طور پر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے مرکزی رہنما جہانگرین ترین کے رقبے کو پانی فراہم کرنے والی عباسیہ لنک کینال میں 4000 کیوسک پانی کی منظوری دے دی۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے مبینہ طور پر پانی کی منظوری کے لئے کردار ادا کیا۔جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ فروری کے مہینے میں پکے کے کسانوں کو وافر مقدار میں نہری پانی میسر آئے گا۔دورہ رحیم یار خان کے دوران کسانوں نے جہانگیر ترین کو نہری پانی کی کمی اور مسائل سے آگاہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پکے کے علاقہ میں پانی کی منصفانہ تقسیم کومستقبل میں بھی یقینی بنایا جائے گا، کسانوں کے مسائل کا حل تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا۔

مزیدخبریں