نیلم جہلم پروجیکٹ رواں سال پوری صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا کرنے کو تیار

Jan 05, 2019 | 15:46

ترجمان واپڈا نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پروجیکٹ پچھلے 8 ماہ سے نیشنل گرڈ کو بجلی مہیار کررہا ہے، پروجیکٹ رواں سال پوری صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا کرنے کو تیار ہے، تفصیلی انسپکشن کے لیے نیلم جہلم پاور ہا ﺅ س 2 فروری تک بند رہے گا ۔واٹر اینڈ پاور ڈسٹری بیوشن اتھارٹی (واپڈ) کے ترجمان کے مطابق اپریل تا اگست 2018 تک پروجیکٹ کے چاروں یونٹ مرحلہ وار مکمل کیے گئے، نیلم جہلم پروجیکٹ پچھلے 8 ماہ سے نیشنل گرڈ کو بجلی مہیار کررہا ہے اور اب تک ایک ارب 80 کروڑ یونٹ بجلی مہیا کرچکا ہے۔تعمیراتی معاہدے کے مطابق اب نیلم جہلم پراجیکٹ کے الیکٹریکل اور مکینیکل آلات کی تفصیلی جانچ پڑتال ہوگی جو کہ معاہدے کی رو سے منصوبے کے کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹر کریں گے، اس کے لئے جنوری کا انتخاب کیا گیا ہے کیونکہ اس دوران دریا میں پانی کی آمد کم ہوتی ہے، تفصیلی جانچ پڑتال کے لئے نیلم جہلم پاور ہا ﺅ س 5 جنوری سے 2 فروری تک بند رہے گا۔ جانچ پڑتال کے بعد نیلم جہلم پاور ہا ﺅ س سے بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع ہوجائے گی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ دریائے نیلم میں پانی کی کم آمد کا دورانیہ ستمبر سے شروع ہو کر مارچ تک جاری رہتا ہے۔

مزیدخبریں