پاکستان میں اس سال گرمی جلدی نہیں آئے گی,موسم سرما کا دورانیہ طویل ہونے کا امکان

Jan 05, 2019 | 18:32

پاکستان میں موسمی میں تبدیلیوں پر نظر رکھنے والے ادارے نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں برس موسم سرما کا دورانیہ طویل ہو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوری سے مارچ کے دوران بالائی علاقوں میں بارشیں معمول سے زیادہ ہوں گی خیبرپختونخوا، شمالی پنجاب، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تین ماہ تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔خیبرپختونخوا کے بالائی علاقے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف پڑنے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے جب کہ جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی۔محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ جنوری کے دوران بالائی علاقوں میں بادل معمول سے زیادہ برسیں گے جب کہ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں اس ماہ اوسط سے کم بارشوں کی پیش گوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت کم رہنے کی وجہ سے پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور، ہزارہ ڈویژن میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔خیال رہے کہ موسمی تبدیلیوں کے سبب دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی گزشتہ کئی سال سے موسم گرما کا دورانیہ طویل ہو رہا ہے۔ جنگلات کے بے دریغ کٹا کے سبب پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جنہیں مستقبل میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے سبب خطرات کا سامنا ہے
 

مزیدخبریں