چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے ملک کی فوج کو جنگ کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر شی جن پنگ نے چینی فوج کے اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ افواج کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورت حال کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیئے۔ کسی بھی وقت جنگ چھڑ سکتی ہے۔چینی صدر نے جنوبی چین کے ساحلی علاقے کے تنازع اور امریکا کے ساتھ کشیدہ صورت حال کا زکر کرتے ہوئے اپنی افواج کو ہدایت کی کہ خطے میں بڑھتے ہوئے خطرات اور چیلینجز کا سامنا کرنے کے لیے عصر نو کے جدید تقاضوں کو پورا کرنے والی جنگی ٹیکنالوجی تیار کرے۔شی جن پنگ نے مزید کہا کہ رواں صدی دنیا میں کئی نمایاں تبدیلیاں لارہی ہے اور اس تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال میں چین کو اپنی جغرافیائی اہمیت کے باعث مختلف خطرات کا بھی سامنا ہے جس سے نبرد آزما ہونے کے لیے حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ بحیرہ جنوبی چین کا ساحلی علاقے تائیوان اور چین کے درمیان کشیدگی کا باعث ہے جب کہ امریکا کے ساتھ جاری معاشی جنگ کا اونٹ بھی کسی کروٹ بیٹھتے نظر نہیں آتا۔
چینی صدر کا ملک کی فوج کو جنگ کے لیے تیار رہنے کاحکم
Jan 05, 2019 | 20:49