( عرفان جمیل ڈوگر )چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے پنجاب اسمبلی کے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے ایم پی اے بلال وڑائچ کی ملاقات، ملاقات میں بلال وڑائچ کی جانب سے تحریک انصاف کے وژن کی تائید اور وزیراعلی چوہدری پرویز الہی کو ووٹ دینے کا اعلان، ملاقات میں مرکزی سینئر نائب صدر تحریک انصاف فواد چوہدری اور سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال سمیت دیگر رہنماوں کی شرکت، آج زمان پارک میں پنجاب اسمبلی کے آزاد ممبر بلال وڑائچ نے چئیرمین عمران خان سے ملاقات کی،فواد چوہدری بلال وڑائچ چوہدری پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ بھی دیں گے آزاد ایم پی اے بلال وڑائچ اس سے قبل حمزہ شہباز کے کیمپ میں موجود تھے اور انکو ووٹ دیا تھا، بلال وڑائچ نے عمران خان سےملاقات کے بعد تحریک انصاف کے وژن پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، وڑائچ فیملی بہت جلد تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر رہی ہے، بلال وڑائچ کے آنے سے پنجاب اسمبلی میں ہمارے مزید 1 ووٹ کا اضافہ ہو گیا ہے،فواد چوہدری اس موقع پر آزاد ممبر صوبائی اسمبلی بلال وڑائچ نے تحریک انصاف کے نظریے پر عمل پیرا ہونے کا عزم بھی کیا، میرے لئے خوش آئند بات ہے کہ تحریک انصاف میں شامل ہو رہا ہوں،بلال وڑائچ انشااللہ عمران خان کے وژن کے مطابق سیاست کریں گے،بلال وڑائچ تحریک انصاف کے نظریے کو اپناتے ہوئے وزیر اعلیٰ پرویز الہی کو ہی ووٹ دوں گا،بلال وڑائچ تحریک انصاف کی تمام قیادت کا خوش آمدید کہنے پر تہہ دل سے شکر گزار ہوں،بلال وڑائچ
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے پنجاب اسمبلی کے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے ایم پی اے بلال وڑائچ کی ملاقات
Jan 05, 2023 | 17:21