امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور بڑا اقدام،امریکی شہریوں اور ملکی مفادات کے تحفظ کیلئے مزید 12 ممالک کے شہریوں پر امریکا داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے بل پر دستخط کر دیئے۔ ٹرمپ کے ستخط کرنے کے بعد ایران، افغانستان، لیبیا، سوڈان، یمن، صومالیہ، میانمار، چاڈ، کانگو، گنی، پیٹیریا اور ہیٹی کے شہریوں کے امریکا آنے پر پابندی لگ گئی۔ وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکن محبت کرنے والی قوم ہے۔ ہم پُرامن لوگ ہیں۔ ہم اپنے ملک کو بچا رہے ہیں، ہم نے کم وقت میں بہت کامیابیاں حاصل کیں۔ امریکی تاریخ کا سنہری دور شروع ہوچکا ہے۔ گزشتہ انتظامیہ نے ہر شعبہ میں بری کارکردگی دکھائی، آج مہنگائی میں کمی اور ملازمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد امریکی عوام کو خطرناک غیر ملکی عناصر سے محفوظ رکھنا ہے۔
ٹرمپ نے ایک اور بل پر دستخط کردیئے۔۔۔۔ایران سمیت 12 ممالک کے شہریوں پر امریکا آنے پر پابندی عائد
Jun 05, 2025 | 09:15