تنازعات کی زدمیں رہنےوالےDSPعمران بابرجمیل کو14سالہ لڑکی کوزیادتی کےالزام میں گرفتارکرلیا گیا

May 05, 2016 | 11:41

چودہ سالہ لڑکی نے تھانہ کاہنہ میں درخواست جمع کرائی جس میں الزام عائد کیا گیا کہ اسے ڈی ایس پی عمران بابر جمیل نے زیادتی کا نشانہ بنایا متاثرہ لڑکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈی ایس پی نے چوبیس گھنٹے تحویل میں رکھا اور زیادتی کا نشانہ بنایا پولیس نے تفتیش کی تو اس کے ساتھ زیادتی کے شواہد ملے جس پر پولیس نے لڑکی کو طبی معائنے کیلئے ہسپتال منتقل کیا۔
آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور کو واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا،ترجمان کے مطابق عمران بابر جمیل20 فروری2015 سے معطل ہےعمران بابر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔عمران بابر جمیل اس سے پہلے بھی متعدد کیسز میں خبروں کی شہ سرخیوں میں رہے ہیں،ڈی ایس پی عمران بابر جمیل نے ایس پی سی آئی اے عمر ورک سمیت اعلیٰ پولیس افسروں کے خلاف میڈیا کے سامنے پریس کانفرنس بھی کی تھی۔

مزیدخبریں