روس نے مبینہ طور پر ایک نیا عالمی وبائی وائرس تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جس کا مقصد صرف روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے اقتدار کو بچانے کا ہے ۔ جس نے دنیا بھر کے لوگوں کو تشویش میں متبلا کردیا۔ رپورٹس کے مطابق روسی صدر پیوٹن یا ان کے ہم شکل کو اقتدار میں برقرار رکھنے کے لیے اس وائرس کو استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ حیران کن دعویٰ روسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر موجود ایک چینل ”جنرل ایس وی آر“ (General SVR) نے کیا ہے، جو ماضی میں بھی کریملن اور پیوٹن سے متعلق کئی متنازع بیانات دے چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چینل جو خود کو ”کریملن کا ذرائع“ بتاتا ہے، نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ ولادیمیر پیوٹن دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے، اور ان کی لاش ان کے والدای پیلس میں ایک فریزر میں محفوظ ہے۔ روسی ایپ پر موجود چینل کا دعویٰ ہے کہ اس وقت روس کو پیوٹن کا ہمشکل چلا رہا ہے جو ”پولیٹ بیورو“ نامی ایک گروپ کا سربراہ ہے۔ جنرل ایس وی آر کے حالیہ دعوے کے مطابق، روسی حکومت میں شامل ”فوجی سوچ رکھنے والے عناصر“ (hawks) ایک ممکنہ سیاسی بحران سے نمٹنے کے لیے مختلف منصوبے بنا رہے ہیں، جن میں ایک نیا وائرس بھی شامل ہے۔ اس وائرس کو عالمی ادارہ صحت (WHO) کے ذریعے نئی عالمی وبا قرار دلوایا جائے گا تاکہ دنیا کی توجہ ہٹائی جا سکے اور روس کے اندرونی بحران پر قابو پایا جا سکے۔رپورٹ کے مطابق یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ وائرس روسی سائنسدانوں نے تیار کیا ہے اور کورونا وبا کے پھیلاؤ اور تیاری میں کی گئی غلطیوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے اس کی تفصیلی جانچ بھی مکمل کی گئی ہے۔یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس وائرس کی ویکسین بھی تیار ہو چکی ہے اور وہ تمام مراحل میں کامیاب رہی ہے۔ ویکسین کی پیداوار کے لیے تیاریاں مکمل ہیں اور کسی بھی وقت اس کی تیاری شروع کی جا سکتی ہے۔یہ دعویٰ آزاد ذرائع سے تصدیق شدہ نہیں ہے، اور روسی حکومت کی جانب سے بھی اس پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
روسی صدر کے اقتدار کی بقاء۔۔روس کا نیا وبائی وائرس تیار کرنے کا دعویٰ۔۔۔!دنیا بھر میں تشویش کی لہر
May 05, 2025 | 16:30