معرکہ حق:بھارتی مسلمان نے پاکستان مخالف نعرہ لگانے سے انکار کردیا

بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کے منہ توڑ جواب نے بھارتی میڈیا کو بدحواس کردیا۔ میڈیا بھارتی مسلمانوں سے پاکستان مخالف نعرے لگوانے کیلئے بضد ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کی کوشش کے باوجود بھارتی بزرگ مسلمان نے پاکستان مخالف نعرہ لگانے سے انکار کردیا۔ بزرگ نے بھارت کے حق میں نعرہ لگانے سے بھی انکار کر دیا ۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی مسلمانوں سے پاکستان مخالف نعرہ لگوانے کے پیچھے مودی کی ہزیمت کو چھپانا ہے۔ بھارتی میڈیا اور انتہاء پسند ہندوؤں کا مسلمانوں سے یہ رویہ دو قومی نظریے کو سچا ثابت کر رہا ہے ۔