سرکاری ملازمین کیلئے خوشی کی خبر!!! نئی حکومت کا سرکاری ملازمین کیلئے بڑا ریلیف
عدالتی احکامات کے علاوہ کسی بھی سرکاری ملازم کو نوکری سے برطرف نہ کیا جائے۔ وزیر اعظم آفس نے خصوصی ہدایت نامہ جاری کردیا۔ وزیر اعظم کے سیکریٹری اعظم خان کی جانب سے تمام سرکاری محکموں کے سربراہان کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔ سرکاری اداروں میں کام کرنے والے کسی بھی مستقل یا کنٹریکٹ ملازم کو نوکری سے نہ نکالا جائے۔ وزیر اعظم آفس کی ہدایت
کسی بھی سرکاری ملازم کے خلاف نظم و ضبط کی کارروائی بھی آئندہ احکامات تک روکی جائے،وزیر اعظم آفس
عدالتی احکامات پر برطرف ہونے والوں کا تعلق ان احکامات پر برطرف ہونے والوں پر یہ حکم نامہ لاگو نہیں ہوگا،وزیر اعظم آفس