ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حالیہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جیت میں ایک موبائل فون ایپ نے بھی اہم کردار ادا کیا اور 25 جولائی سے قبل پی ٹی آئی نے ٹیکنالوجی کے اس منصوبے کے بارے میں انتہائی رازداری سے کام لیا۔25 جولائی کو پولنگ ختم ہونے کے چند منٹ بعد اسد عمر کے آفس میں عامر مغل نے رائٹرز کو بتایا کہ ’جو کام کئی ہفتے اور دن لے سکتا تھا، وہ ایک یا دو گھنٹے میں مکمل کیا جارہا ہے‘۔سی ایم ایس پر کام کرنے والے ایک سینئر پی ٹی آئی عہدیدار کے مطابق اس سافٹ ویئر نے رزلٹ دینے میں مدد دی۔رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے پولنگ سے قبل تک اس ایپ اور ڈیٹابیس کو انتہائی خفیہ رکھا تاکہ ان کے حریف اس کی نقل نہ کرلیں
ایک رپورٹ میں انکشاف : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جیت میں ایک موبائل فون ایپ نے بھی اہم کردار ادا کیا
Aug 06, 2018 | 12:43