لاہورہائیکورٹ کا  لاہور میں مارکیٹیں اور بازار رات 8 بجے کے بعد بند نہ ہونے پر اظہار برہمی

Dec 06, 2024 | 14:09

لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کی روک تھام کے اقدامات کے تحت مارکیٹیں اور بازار رات 8 بجے کے بعد بند نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔جمعہ کو سموگ کے تدارک کے لئے دائر درخواستوں پر سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے  سموگ تدارک کے لئے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔لاہور ہائیکورٹ نے پانی کا ضیاع روکنے کیلئے واٹر میٹر لگوانے کے اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آلودگی کی بڑی وجہ گاڑیوں کا دھواں اور رش ہے، سڑکوں کی ری الائنمنٹ کی جائے، اس سے ٹریفک کا رش نہیں ہو گا۔عدالت نے رات 8 بجے کے بعد مارکیٹیں اور دکانیں کھلی رہنے پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔ اس کے علاوہ عدالت نے سموگ کے تدارک کے لیے طویل المیعاد پالیسی کے لیے تجاویز بھی مانگ لی ہیں۔

مزیدخبریں