شاہین آفریدی نے ٹی 20 میں اہم اعزاز حاصل کرلیا
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ٹی 20 میں اہم اعزاز حاصل کرلیا۔ ڈربن میں کھیلے جارہے پہلے ٹی 20 میچ جنوبی افریقہ کیخلاف فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کرکے ٹی 20 انٹرنیشنل میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کرلیں۔ شاہین شاہ آفریدی ٹی 20 انٹرنیشنل 100 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے بولر بن گئے ہیں، انہوں نے یہ کارنامہ 74ویں میچ میں انجام دیا۔ اس سے قبل یہ کارنامہ سابق آل راؤنڈر شاہین آفریدی اور سابق فاسٹ بولر عمر گل نے انجام دیا تھا۔ شاہین آفریدی نے جنوبی افریقا کے خلاف 4 اوورز میں 22 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، فاسٹ بولر نے رسی وین ڈر ڈوسن، ڈیوڈ ملر اور پیٹر کی وکٹیں حاصل کیں