وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کے 53 ویں یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کے 53 ویں یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت سوار محمد حسین شہید نشان حیدر نے 1971 کی جنگ میں بے مثال بہادری اور جرآت کا مظاہرہ کیا. وزیرِ اعظم سوار محمد حسین شہید نشان حیدر نے دشمن کی نشاندہی کرتے ہوئے ٹینک شکن توپوں سے دشمن کے 16 ٹینک تباہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا. وزیرِاعظم سوار محمد حسین شہید نشان حیدر نے اپنی پیشہ ورانہ عسکری مہارت سے دشمن کے طاقت کے نشے اور عددی برتری کے غرور کو خاک میں ملا دیا. وزیرِاعظم سوار محمد حسین شہید نشان حیدر نے جرآت و بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے وطن عزیز کی خاطر اپنی جان نچھاور کر دی. وزیرِاعظم سوار محمد حسین شہید کا وطن کی حفاظت کیلئے غیر متزلزل عزم اور عہد وفاء نبھاتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے کا عمل آئندہ نسلوں کیلئے قابل تقلید مثال ہے. وزیرِاعظم مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے. وزیرِ اعظم. پاکستانی قوم وطن عزیز کی بقاء کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی. وزیرِاعظم